نیب کو ایک سال میں 51ہزار شکایات موصول،46ہزار پر کارروائی مکمل

  نیب کو ایک سال میں 51ہزار شکایات موصول،46ہزار پر کارروائی مکمل

  

اسلام آباد(این این آئی) نیب کو 2019ء کے دوران موصول ہونے والی 51 ہزار 591 شکایات میں سے 46 ہزار 123 کو پہلے ہی نمٹایا جا چکا ہے جبکہ باقی ماندہ 13 ہزار 299 شکایات کو نمٹانے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ نیب نے 1464 شکایات کی تصدیق کی منظوری دی جن میں سے 1362 شکایات کی تصدیق مکمل کی چکی ہے جبکہ باقی ماندہ 770 انویسٹی گیشنز کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔نیب نے 574 شکایات کی انکوائری کی اجازت دی جبکہ 658انکوئریوں کا عمل جاری ہے۔نیب اعلامیہ کے مطابق221انویسٹی گیشنز کی منظوری دی جن میں سے 217 مکمل ہوچکی ہیں،جبکہ 335انویسٹی گیشنز کا عمل جاری ہے۔نیب نے مجموعی طور پر 179 میگا کرپش ریفرنس میں سے مختلف احتساب عدالتوں میں 101 کرپشن ریفرنسز دائر کردیئے ہیں۔میگا کرپشن کے 46 کرپشن ریفرنسز پہلے ہی نمٹادیئے گئے ہیں۔ 13 انکوائری اور 19 انویسٹی گیشن مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ملک کی 25 احتساب عدالتوں میں زیر سماعت 1275 کرپشن ریفرنسز کی مجموعی مالیت 943ارب روپے سے زیادہ ہے۔ نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) نظام قائم کیا ہے جس میں سینئر سپروائزری عملے کے تجربے اور اجتماعی دانشمندی سے فائدہ اٹھانے کے لئے ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، تفتیشی افسران اورسینئر تفتیشی افسران شامل ہیں۔اس سے نہ صرف معیار میں بہتری آئی ہے بلکہ کوئی بھی فرد تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔نیب نے شکایا ت کی جانچ پڑتال سے تما م ضوابط مکمل کرکے ریفرنس دائر کرنے کے لئے 10 ماہ کی مدت مقرر کی ہے۔ نیب نے اپنے تمام علاقائی دفاتر میں شکایات سیل قائم کئے ہیں۔ جہاں لوگوں کی شکایات ہر ماہ کے آخری جمعرات کو ذاتی طور پر سنی جاتی ہیں۔

نیب شکایات

مزید :

صفحہ آخر -