کابل، فوجی چوکی کے قریب خودکش دھماکہ، 3افراد ہلا ک، 15زخمی

کابل، فوجی چوکی کے قریب خودکش دھماکہ، 3افراد ہلا ک، 15زخمی

  

کابل(آن لائن) افغان دارالحکومت کابل میں فوجی چوکی کے قریب ایک خودکش بمبارنے دھماکہ کرکے کم از کم تین افراد کو ہلاک اور 15دیگر کو زخمی کردیا، اس بات کی تصدیق ایک اہلکار نے کی ہے۔یہ کئی ہفتوں میں افغان دارالحکومت کو ہلاکر رکھ دینے والا پہلا حملہ ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے تعداد کی تصدیق کی، اور دھماکے کو ”ماہ رمضان میں افغانستان کے دشمن کا جرم“قرار دیا۔ ایک سیکیورٹی ذریعے نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ حملے میں کابل کے مضافات میں واقع افغان اسپیشل فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔کسی گروپ نے واقع کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وہ تحقیقات کررہے ہیں کہ کیا ان کے جنگجو حملے میں ملوث ہیں یا نہیں۔

خود کش دھماکہ

مزید :

صفحہ آخر -