پتوکی،اخبار فروش سعید قیصر کی پھندا لگی لاش رانا اسحاق کے ڈیرے سے برآمد

  پتوکی،اخبار فروش سعید قیصر کی پھندا لگی لاش رانا اسحاق کے ڈیرے سے برآمد

  

پتوکی(خصوصی رپورٹ)تحصیل پتوکی تھانہ پھولنگر محلہ رسول پورہ کے رہائشی نیوز رپورٹر اور اخبارات کے سیلز مین محمد سعید قیصرکی پھندا لگی لاش ایم این اے رانا محمد اسحاق خان کے شیلر کے خالی گودام سے برآمد ہوگئی۔ سعید قیصر 27اپریل کی صبح گھر سے سیلزمینوں کو اخبارات تقسیم کر کے دوکان سے روانہ ہوااور لاپتہ ہوگیا جس کی گزشتہ روز لاش رانا محمد اسحاق کے ڈیرے کے قریب شیلر کے گودام سے ملی۔ فرانزک لیب کی خصوصی ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیجوا دی ہے جبکہ لواحقین نے قتل کے خدشات ظاہر کئے ہیں۔چوہدری نذیر احمد آل پاکستان اخبار فروش یونین لاہور کے صدر نے اس واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اخبار فروش کو قتل کیا گیا ہے۔ حکومت فوری طورپر ملزمان کو گرفتار کرے۔

لاش برآمد

مزید :

صفحہ آخر -