پی آئی اے کی امریکہ کیلئے کوئی ڈائریکٹ فلائٹ شیڈول نہیں،امریکی سفارتخانہ

پی آئی اے کی امریکہ کیلئے کوئی ڈائریکٹ فلائٹ شیڈول نہیں،امریکی سفارتخانہ

  

اسلام آباد (این این آئی)امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پاکستان سے امریکا کیلئے کوئی فلائٹ شیڈول نہیں، پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کیلئے اضافی پروازوں کا موقع موجود ہے،پروازیں مئی کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد اور لاہور سے لندن اور مانچسٹر جائیں گی، جو امریکی وطن واپسی کے خواہشمند ہیں وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رابطہ کریں۔بدھ کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کیلئے اضافی پروازوں کا موقع موجود ہے، پی آئی اے کی لاہور اور اسلام آباد سے برطانیہ کیلئے محدود پروازوں کے شیڈول کی اطلاعات ہیں جن کے مطابق پروازیں مئی کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد، لاہور سے لندن اور مانچسٹر جائیں گی لہٰذاجو امریکی وطن واپسی کے خواہشمند ہیں وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رابطہ کریں۔امریکی سفارت خانے نے واضح کیا کہ پی آئی اے کی امریکہ تک کوئی براہ راست پرواز نہیں ہے،امریکی شہری ان پروازوں کو امریکا سے منسلک کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔

امریکی سفارتخانہ

مزید :

صفحہ آخر -