ملازمین اور پنشن معاملات کے حل کیلئے ایچ آر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

ملازمین اور پنشن معاملات کے حل کیلئے ایچ آر کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملازمین اور پینشن کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ایچ آر کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں وزارت ریلویز کے منصوبوں اور بورڈ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اسد عمر نے ملازمین اور پینشن کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ایچ آر کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔سرمایاکاری کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کو موثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ریلویز حکام کو کراچی سرکلر سمیت تمام منصوبوں کو الگ سے تفصیل کے ساتھ زیربحث لانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -