ڈاکٹروں اور میڈیکل عملہ کی شکایات کے اندراج اور ازالہ کیلئے ہاٹ لائن کاآغاز

ڈاکٹروں اور میڈیکل عملہ کی شکایات کے اندراج اور ازالہ کیلئے ہاٹ لائن کاآغاز

  

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین این ڈی ایم اے کی ہدایت پر ڈاکٹروں اور میڈیکل عملہ کی شکایات کے اندراج اور ازالہ کے لیے ہاٹ لائن کا آغاز کر دیا گیا، ہاٹ لائن یونیورسل نمبر 157-157-111-051 این ڈی ایم اے کے آپریشن روم میں قائم کیا گیا۔ یونیورسل نمبر پر ڈاکٹر اور کورونا مریضوں کے علاج سے منسلک ہسپتال عملہ 24 گھنٹے رابطہ کر سکتا ہے،ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف ذاتی حفاظتی سامان کی عدم دستیابی اور دوسرے مسائل پر اس نمبر پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے فرنٹ لائن ڈاکٹروں، نرسوں اور دوسرے میڈیکل سٹاف کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔

این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ آخر -