شارجہ سے خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گئی،تمام مسافر قرنطینہ منتقل

  شارجہ سے خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گئی،تمام مسافر قرنطینہ ...

  

کراچی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات سے خصوصی پرواز 215 پاکستانیوں کو لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ شارجہ میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ائیر عربیہ کی جی 549 خصوصی پرواز 29 اپریل کی صبح جناح انٹرنینشل ایئرپورٹ کراچی پہنچی۔پرواز کے ذریعے 215 مسافروں کو کراچی پہنچایا گیا۔ پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کی ایس او پیز کے تحت مکمل اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی۔ اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے مسافروں کو مکمل سینٹائز اور اسپرے بی کیا۔کراچی پہنچنے والے تمام مسافروں کو معائنہ کیلئے 14 روز قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ائیرعربیہ کو متحدہ عرب امارات میں پھسنے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

شارجہ

مزید :

صفحہ آخر -