بحریہ ٹاؤن کی جانب سے ملک بھر میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

بحریہ ٹاؤن کی جانب سے ملک بھر میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

  

کراچی(خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی روایت کے مطابق ہزاروں مستحق خاندانوں میں ر اشن تقسیم کیا۔ لاہور،کراچی اور اسلام آباد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔بحریہ ٹاؤن لاہور میں روزانہ تقریباََ آٹھ ہزار رمضان راشن بیگز مختلف علاقوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کراچی میں دور افتادہ دیہاتوں میں 3000 سے زائدخاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں 25 سے زائد علاقوں میں 2500سے زائدخاندانوں میں کامیابی کیساتھ راشن تقسیم کیا گیا ہے۔بحریہ ٹاؤن کراچی میں رمضان کے علاوہ پورا سال روزانہ کی بنیاد پر 200 سے زائد راشن بیگزضرورت مندوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر بحریہ دسترخوانوں پر مفت افظاری کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے بحریہ دسترخوانوں کے ذریعے عام دنوں میں بھی دو وقت کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے جس سے ہزاروں افرادروزانہ مستفیدہوتے ہیں۔ رمضان کی مناسبت سے بحریہ دسترخوان نے معمول کے علاوہ کئی اضافی دسترخوانوں کا بندوبست کیا ہے تاکہ غریب اور نادار افراد کو افظاری فراہم کی جاسکتے۔

مزید :

صفحہ آخر -