پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کا لازمی خدمات ایکٹ لاگو
اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ لاگو کردیا گیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن کر دیا گیا، جس کے مطابق ایکٹ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور اگلے چھ ماہ تک نافذ رہے گا،ایکٹ کا مقصد بلا تعطل پی آئی اے کی پروازوں کو یقینی بنانا ہے،ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی کوئی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کرسکے گا،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی،پی آئی اے ابھی تک 27 ہزار لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچا چکا ہے،ابھی بھی ہزاروں لوگ مختلف ممالک میں بھنسے ہوئے ہیں جو وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
ایکٹ لاگو