واٹس ایپ پر جعلی خبروں کے پھیلاؤ میں 70 فیصد تک کمی،رپورٹ

واٹس ایپ پر جعلی خبروں کے پھیلاؤ میں 70 فیصد تک کمی،رپورٹ

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمگیر وبا کورونا وائرس کیدنیا بھر میں پھیلنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹس پر بھی کورونا سے متعلق جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کا پھیلاؤ عروج پر ہے۔سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کی جانب سیکورونا وائرس سے متعلق جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔لیکن اب پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے جب سے جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرتے ہوئے اپنے فارورڈ میسج کے طریقہ کار کو سخت کیا تھا اس کے بعد سے اب تک واٹس ایپ پر جعلی خبروں کا پھیلاؤ 70 فیصد تک کم ہوا ہے۔

واٹس ایپ

مزید :

صفحہ آخر -