الفابیٹ کے منافع میں 3 فیصد اضافہ

الفابیٹ کے منافع میں 3 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (اے پی پی) سرچ انجن گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے کہا ہے کہ رواں سال پہلی سہ ماہی کے دوران کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باوجود اس کے خالص منافع میں 3 فیصد کے قریب اضافہ ہوا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال جنوری سے مارچ کے عرصے میں اس کی آمدنی 41 ارب ڈالر رہی جوکہ 2019 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔
جبکہ خالص منافع سالانہ بنیاد پر 3 فیصد کے قریب اضافے کے ساتھ 6.8 ارب ڈالر رہا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سہ ماہی کے دوران کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث اس کی آمدنی کے بڑے ذریعے آن لائن اشتہارات میں بھی کمی آئی تاہم مجموعی طور پر صورتحال مثبت رہی۔

مزید :

کامرس -