شوکت خانم اینگروفاؤنڈیشن کے تعاون سے فری کووڈ - 19ٹیسٹ کرے گا

شوکت خانم اینگروفاؤنڈیشن کے تعاون سے فری کووڈ - 19ٹیسٹ کرے گا

  

لاہور(پ ر) اینگرو فاؤنڈیشن کی جانب سے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کو کرونا وائرس کی وبا ء سے نمٹنے کے لیے دو کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے اس رقم کی مدد سے ہسپتال کی جانب سے جنوبی پنجاب میں کووڈ 19-ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ امداد حسین داؤد ون بلین پلیج کا ایک حصہ ہے جو کہ کمپنی کی طرف سے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی کی مد میں مختص کیا گیا ہے۔اینگروکے "جنوبی پنجاب -فری سکریننگ پروگرام" کے تحت اینگرو فائڈیشن کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کو یہ سپورٹ فراہم کی جائے گی جس کو استعمال کرتے ہوئے ہسپتال اپنے پہلے سے موجود لیبارٹری کولیکشن سنٹرز کے نیٹ ورک کی مدد سے جنوبی پنجاب میں مستحق افرادکو بلا معاوضہ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس کمپین کا مقصدخاص طور پر دیہاتی علاقوں میں زیادہ سے زیاد ہ مفت ٹیسٹ فراہم کرنا ہے اسی لیے ابتداء میں یہ سہولت ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ،بہاولپور او ر بہاولنگر میں فراہم کی جا رہی ہے کیونکہ ان علاقوں میں کروناوائرس کی کیس رپورٹ ہونے کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اینگرو کاپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، غیاث خان کے مطابق جنوبی پنجاب میں کرونا وائرس کے واقعات میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے ہیلتھ کئیر سسٹم کو اضافی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان علاقوں میں مقامی افراد میں کرونا وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اینگرو فائڈیشن اور شوکت خانم ہسپتال کے درمیان یہ معاہدہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کی مدد سے مقامی افراد میں وائرس کی منتقلی کو محدودکرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال گزشتہ پچیس سالوں سے کینسر کے مستحق مریضوں کو بلا معاوضہ علاج کر رہا ہے۔

،

اور مشکل کی اس گھڑی میں کرونا وائرس جیسی وباء کے خلاف بھی مصروف عمل ہے۔ اینگروکی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کے ساتھ پاکستان میں کووڈ 19- ٹیسٹ کرنے کی استعداد بڑھانے میں معاونت ایک خوش آئند بات ہے۔ اس وقت ہم کینسر اور کرونا وائرس جیسے دو مشکل محاذوں پر بیک وقت مصروف عمل ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اینگرو کی جانب سے یہ کمپین ہماری اس جدوجہد میں انتہائی معاون ثابت ہو گی۔

مزید :

کامرس -