انفینیکس نے ہاٹ 8کے بعد ہاٹ9فروخت کیلئے پیش کر دیا
کراچی (پریس ریلیز) جدت کے ساتھ اسٹیٹ آف دی آرٹ اور پریمیئم اسمارٹ فون برانڈ انفینکس نے سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے بہترین اسمارٹ فونز سیریز انفینکس ہاٹ 8کے بعد انفینکس ہاٹ 9کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا، 6.6انچز کے ایچ ڈی پلس کے ڈسپلے، 16میگا پکسلز کواڈ کیمرہ، 5000 mAhبیٹری اور بڑی اسٹوریج کی خصوصیات پر مشتمل Hot9، 3GB/32GB خصوصی طور پر Darazاور XParkپر صرف 17,999روپے میں جبکہ Hot9، 4GB/128GB ؒصرف 22,999 روپے میں اسٹورز اور آن لائن دستیاب ہے۔ انفینکس کی یہ اسمارٹ فون ڈیوائس بہت جلد خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوگی۔انفینکس ہاٹ 9میں 6.6انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے لگایا گیا ہے، جو صارفین کے دیکھنے کے تجربے کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ فون انڈرائیڈ 10کے ساتھ XOS 6کو بھی رن کرتا ہے، 5000mAh کی اس کی بیٹری کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ چاردن چلتی ہے، صارف کو 8MP فرنٹ کیمرے کے ساتھ فلیش لائٹ ملتی ہے، جبکہ بیک کیمرا16MP+2MP+2MPکے ساتھ فلیش لائٹ سے آراستہ ہے۔انفینکس کے پاکستان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر Mr. Joe Huکا کہنا ہے کہ ہاٹ 9انفینکس فیملی میں ایک حیرت انگیز اضافہ ہے، یہ ان تمام صارفین کے لیے یک حتمی آلہ ہے جو اپنے اسمارٹ فون میں ہمہ جہتی حل تلاش کرتے ہیں، اپنی بیٹری کی پاورفل پرفارمنس اور اسٹائلش ڈیزائن کیساتھ ہاٹ 9صارف دوست قیمت کی حد میں بہترین اسمارٹ فون ڈیوائس ہے، ان کا کہنا تھا کہ انفینکس نے ہمیشہ اپنے صارفین کے لیے طاقتور، جدید خصوصیات سے آراستہ اور مخصوص ڈیزائن پر مشتل ڈیوائسز تیار کی ہیں، تاکہ صارفین اپنے اسمارٹ فونز سے اپنے اسٹائل کو خود تشکیل دے سکیں اور جدید خصوصیات سے لطف اندوز ہوسکیں۔