جماعت کے تحت مستحقین میں راشن کی تقسیم جاری ہے، حافظ محمد سلفی

  جماعت کے تحت مستحقین میں راشن کی تقسیم جاری ہے، حافظ محمد سلفی

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان اور مدیر جامعہ ستاریہ الاسلامیہ پروفیسر حافظ محمد سلفی نے جامعہ ستاریہ میں آئے ہوئے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے زیر اہتمام ماہ صیام کے آغاز سے ہر روز سینکڑوں خواتین و حضرات کو راشن پیکیج اور کھجوریں تقسیم کی جارہی ہیں۔ مولانا سلفی نے کراچی کے ہر علاقے کے اہل ثروت حضرات اپنے اپنے علاقہ کے غریب نادار اور یومیہ اجرت والے مزدوروں کو راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء دیکر انہیں ماہ صیام اور عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ اللہ کے دیئے گئے مالوں میں ان کا بھی حق ہے۔ اہل خیر حضرات صدقہ کی نیت کرکے انکی داد رسی کریں کیونکہ صدقہ دینے سے رب تعالیٰ آنے والی بلاؤں اور وباؤں کو ٹال دیا کرتا ہے۔ اس موقع پر مولانا علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا کہ مرکزی دارالامارت برنس روڈ محمدی مسجد میں بھی امیر جماعت مولانا عبدالرحمن کے صاحبزادے حافظ فیصل سلفی اور مرکزی دارالامارات کے آفس سیکریٹری حافظ عبدالسلام سلفی مسلسل راشن تقسیم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں خدمت انسانی ہی عبادت کا درجہ رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے اپنے ارد گرد رہنے والے خواتین و حضرات کا خاص خیال رکھیں۔

مزید :

صفحہ آخر -