خاتون رکن سندھ اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ منفی

خاتون رکن سندھ اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ منفی

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے گزشتہ روز انڈس اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔سدرہ عمران گزشتہ دنوں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ سندھ کے دورے پر بھی گئی تھیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس کا ٹیست مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گورنر ہاس میں ہی سیف آئسولیٹ کرلیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -