صوبوں کی خودمختاری وفاق سے برداشت نہیں ہو رہی، نثار کھوڑو
حیدرآباد (حیدرآباد) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبوں کی خودمختیاری وفاقی حکومت سے برداشت نہیں ہو رہی، اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے حکومت نے اٹھارہویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا ہے، دنیا بھر میں لاک ڈاؤن سخت کیا جا رہا ہے لیکن یہاں لاک ڈان کو ناکام بنانے کے لئے عمران خان نے ہماری بہنوں کو سڑکوں پر کھڑا کر دیا ہے۔وہ یہاں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے ساتھمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں حکومت نے کوششیں جاری ہیں، مجھے افسوس ہے کہ ہمیں عمران خان کی صورت میں ایک کلر حکومت ملی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن سخت کیا جا رہا ہے لیکن یہاں لاک ڈان کو ناکام بنانے کے لئے عمران خان نے ہماری بہنوں کو سڑکوں پر کھڑا کر دیا ہے، انہی وجوہ کی بنا پر کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے دو من پسند بینکس کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ کی چار اقساط کی رقم یکموشت کرکے بانٹی، متاثرین کو یہ رقوم براہ راست ان کے اکاؤنٹس میں بھی بھیجی جاسکتی تھیں، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا وفاقی حکومت کو بھی پتہ نہیں کہ یہ کب ختم ہوگا، وفاقی حکومت اس سلسلے میں اقدامات نہیں اٹھا رہی اس لیے میں ان کی حکومت کو قاتل حکومت کہوں گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان مشرف کا چمچہ رہا ہے، اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اٹھارہویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا گیا ہے۔