توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ کو نوٹس، جواب طلب

  توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ کو نوٹس، جواب طلب

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے شہبازشریف ہسپتال کی چارج نرس کو گزشتہ برس سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن عثمان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 جون کو جواب طلب کرلیا ہے۔ (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

فاضل عدالت میں افشاں نورین نے کونسل تنویر عالم ہاشمی کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ 2010 سے بطور نرس اسپتال میں فرائض انجام دے رہی ہے وہ کنٹریکٹ ملازم ہے کنٹریکٹ میں توسیع کے حوالے سے سمری بھجوائی ہوئی ہے لیکن اس سب کے باوجود گزشتہ 9 ماہ سے اسے تنخواہ نہیں مل رہی جو کہ حق تلفی ہے اس سے قبل فاضل عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا تو مارچ 2020 میں سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن عثمان کو 30 روز کے اندر معاملہ حل کرنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن سیکٹری ہیلتگ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کی اور توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔ یاد رہے کہ پٹشنر نے اپنی درخواست میں سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اور ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت دیگر افسران کو فریق بنایا ہے۔

جواب طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -