تہرے قتل کامفرور ملزم11سا ل بعدگرفتار، تحقیقات شروع

    تہرے قتل کامفرور ملزم11سا ل بعدگرفتار، تحقیقات شروع

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سیتل ماڑی پولیس نے، تہرے قتل کا مفرور ملزم محمد اکرم عرف اکری کو گیارہ سال بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے کوٹلہ ریحام کے رہائشی ملزم محمد اکرم عرف اکری نے گیارہ سال قبل زمین کے تنازعہ پر بھائی اسلم کو (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

قتل کرکے فرار ہوگیا تھا جس کے بعد ملزم نے2010میں اپنی بہن ممتاز بی بی کو مقدمہ کی پیروی کرنے تھانہ ٹھٹہ صادق اآباد خانیوال کے علاقے میں قتل کردیا تھا،جبکہ2020میں ملزم نے تھانہ جیکسن ساوتھ کراچی کے علاقے میں اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو مخبری کرنے کے شبہ میں گلہ دباکر قتل کردیا تھا،سیتل ماڑی کے علاقے میں ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ربنواز تلہ کی رہنمائی میں ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز کی زیر نگرانی ایس ایچ او سیتل ماڑی محمد اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکرم عرف اکری کو گرفتار کرکے پسٹل برا?مد کرلی،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،سی پی او احسن رضا نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی اس بڑی کارروائی پر پوری ٹیم کو سراہا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -