ملتان سمیت مختلف علاقوں میں آندھی، بارش، بجلی ترسیل کانظام متاثر

  ملتان سمیت مختلف علاقوں میں آندھی، بارش، بجلی ترسیل کانظام متاثر

  

ملتان،وہاڑی(سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ)ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے معمولات زندگی درہم (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

برہم کرکے رکھ دیئے گرد آلود آندھی کے بعد گرج چمک سے ساتھ بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا آج بھی آندھی کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔تفصیل کے مطابق ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں گزشتہ روز سہ پہر کے بعد گرد آلود آندھی سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے جبکہ دیہی علاقوں میں گندم کی کٹائی و گہائی کا عمل شدید متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں پڑی ہزاروں من توڑی بھی طوفانی آندھی کی نذر ہوکر رہ گئی ہے۔شہری علاقوں میں آندھی سے جہاں بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم ہوا وہاں دکانوں پر لگے سائن بورڈ اکھڑ کر زمین بوس ہوگئے تاہم مارکیٹیں بند ہونے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کی شدت تقریباً78کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تھی۔اسی طرح آندھی کا زور تھمتے ہی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے مٹی اور گرد کم ہونے کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں ہونے والی بارش ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ شام کے اوقات میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔میپکوکو ریجن میں شدید طوفان بادوباراں سے بجلی کی فراہمی متاثر ملتان، مظفرگڑھ، ڈی جی خان سرکلوں کے 89فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے سٹاف کو الر ٹ رہنے کی ہدایت کردی بارش اور آندھی رکنے کے بعد بحالی کے کام شروع کرنے کی ہدایت سٹاف کو ٹی اینڈ پی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت افسران کو بجلی بحالی کے کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں طوفان باد و باراں میپکو کا بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر میپکو کے 150 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر طاہر محمود کی آپریشن افسران کو ٹیمیں روانہ کرنے کی ہدایات جاری۔ فیڈرز کے فالٹ ٹریس کریں اور بارش رکتے ہی بحالی کا کام شروع کر دیں۔ لائن سٹاف کو حفاظتی آلات اور تدابیر اختیار کر نے کی سخت ہدایت۔ آندھی اور بارش کے باعث ساہیوال 15, ملتان20،بہاولپور 40،وہاڑی 31,خانیوال 21,ڈی جی خان 12,اور مظفرگڑھ میں 11 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہو ئی ہے۔ دریں اثنا شہر اورگردونواں میں گرد آلود آندھی کے ساتھ موسلادھاربارش جل تھل ایک ہوگیاتیزبارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپکرگئے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے جبکہ تیزبارش کے باعت کسانوں کی تیارگندم کی فصل بھی متاثر ہوئی جس سے کسانوں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -