مہنگائی مافیا کیخلاف آپریشن تیز، چھاپے، جرمانے، متعدد دکاندار گرفتار

  مہنگائی مافیا کیخلاف آپریشن تیز، چھاپے، جرمانے، متعدد دکاندار گرفتار

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک خود میدان میں نکل پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی اے چوک،چونگی نمبر6 اور گلگشت ایریا کی مختلف مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ کی۔ایڈیشنل (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی،اسسٹنٹ کمشنرسٹی عابدہ فرید اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹراحمد رضا بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نیپرائس چیکنگ کے لئے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور بڑی فروٹ و سبزی شاپس کا انتخاب کیا۔قیمتوں کی پڑتال کے دوران دوگرانفروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایم ڈی اے چوک پر ایک بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور(آغاز) کے مالک کو گرفتار کیا گیا۔آغاز بیکرپر بیسن 160روپے کلو فروخت کررہا رھا تھا جبکہ بیسن کا مقرر کردہ ریٹ 137 روپے فی کلو ہے۔چونکی نمر6 بوسن روڈ پر پھل مقررہ نرخوں ہر فروخت کئے جارہے تھے۔گلگشت میں سبزی کی ایک معروف شاپ کے مالک کو بھی ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔مختلف شاپس پر ریٹ چیک کرنے کیلئے شاپنگ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر عامرخٹک نے اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریشاپنگ کرتے وقت دوکاندار سے ریٹ لسٹ طلب کریں اور مقررہ ریٹ سے زائد قیمت ہر گز ادا نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہری گرانفروشوں بارے میرے آفس کے کنٹرول روم میں شکایت کرسکتے ہیں اور مہنگے داموں اشیاء بیچنے والوں کے خلاف قیمت ایپ پر بھی شکایت کی جا سکتی ہے،عامر خٹک نے کہا کہ ضلع کے 42 پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کر دیا گیا ہے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرانفروشوں کو جرمانے کرنے کی بجائے گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے گزشتہ روز گرانفروشوں کے خلاف گرینڈ آپریش کیا۔درجنوں گرانفروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا جبکہ چینی، گھی،آٹا اور دیگر اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرنیوالے بھی کریک ڈاون کی زد میں آ گئے۔اے سی سٹی عابدہ فرید نے شہر میں پرائس چیکنگ کے دوران 4 دوکانداروں کو گرفتار اور دیگر پر 25 ہزار جرمانہ عائد کیا۔شجاع آباد میں اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن کی قیادت میں آپریشن کے دوران 13 دوکاندار گرفتار کر لئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا غلام سرور اور انکی ٹیم نے گرنفروشوں کے خلاف مہم میں 16دوکانداروں کو جیل بھیج دیا۔سب رجسٹرارو پرائس مجسٹریٹ کامران بخاری نے ایک دوکاندار کو گرفتاراور متعدد کو 26 ہزار 5 سوروپے جرمانہ کیا۔پرائس مجسٹریٹ مہر افضل نے بہاولپور چوک اور دولت گیٹ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی۔بہاولپور چوک کے قریب گودام میں 1500 کارٹن گھی ذخیرہ کیا گیا تھا جبک دولت گیٹ کے علاقے میں گودام میں 6 سو بوری چینی اور 5سوبوری آٹا سٹاک کیا گیا تھا۔دونوں گودام مالکان پر 13 ہزارروپیجرمانہ عائد کیاگیا۔پرائس مجسٹریٹ عبدلغنی خان نے ایک دوکاندار کو گرفتار کیا جبکہ متعدد گرانفروشوں کو15ہزارجرمانہ کیا۔پرائس مجسٹریٹ فاطمہ خان نے دو دوکانداروں کو جیل بھجوادیا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پرشہریوں کو مہنگے داموں گندم فروخت کرنیوالوں کے خلاف گزشتہ روز آپریشن کیا گیا۔سپیشل پرائس مجسٹریٹ نعیم چنگیزی نے تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف تھانہ شاہ شمس میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں احمد،یوسف،ناظم اور فرید شامل ہیں جوشہریوں کوگندم1430 روپے فی40 کلوگرام کے حساب سے فروخت کر رہے تھے جب کہ گندم کاسرکاری ریٹ 1400 روپے فی 40 کلوگرام ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -