جوڈیشل کمپلیکس ڈیرہ میں آن لائن کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت آئی ٹی کنٹرول روم لائبیری، ریسرچ سنٹر کا افتتاح، شہری، وکلاء سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، شاہزیب سعید
ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے جوڈیشل کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں آن لائن کیس مینجمنٹ سسٹم کے (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
علاوہ آئی ٹی کنٹرول روم لائبریری / ریسرچ سنٹرکا افتتاح شاہزیب سعید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوول کرونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر ہمیں سوشل ڈسٹینس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ٹیکنالوجی کا فائدہ اُٹھایا اور کیس مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں صحافیوں کو بتایا آئی ٹی کنٹرول روم انفارمیشن ٹیکنالوجی سے عوام الناس اور وکلاء کو سہولیات ملیں گی اور دور دراز بیٹھ کر عوام الناس اور وکلاء اپنے کیسز کی معلومات آن لائن حاصل کر سکتی ہے جس کی رسائی استعمال انتہائی آسان ہے۔ یہ دور جدید میں ایک شاندار قدم ہے لائبریری کو ججز اور وکلاء کیلئے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے جلد لنک کر دیا جائے گا جس سے وکلاء اور ججز کیسز کے بارے میں استفادہ کر سکیں گے۔ اس موقع پر خواتین اہلکاران کے لئے فرح نور سول جج ڈیرہ غازی خان نے کامن روم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج سے پہلے خواتین اہلکاران کو نماز اور وقفہ کے دوران کھانا اور ریسٹ کے لئے باقاعدہ کوئی جگہ نہ دی گئی تھی اب اس کامن روم میں خواتین اہلکاران نماز ادا اور ریسٹ کر سکیں گی۔ اس موقع پر فرحان شکور ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ایک ضمانتی کیس مقدمہ نمبری18/737 بعنوان خادم حسین بنام سرکار کی کاروائی ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی جس میں دونوں وکلاء نے آن لائن اپنے دفاتر سے بحث میں حصہ لیا اور ضمانت کی کاروائی مکمل کی۔ یہ تمام سسٹم ماجد وقار آہیر سینئر سول جج (سول ڈویژن) کی خصوصی کاوش سے ممکن ہوا۔ محمد قمر الزمان بھٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ندیم عباس ساقی سینئر سول جج(فیملی ڈویژن)، عابد علی سینئر سول جج(کریمنل ڈویژن)، عارف گورمانی ممبر پنجاب بار کونسل، سردار نسیم کھوسہ صدر بار، محمد بلال بوہڑ جنرل سیکرٹری بار، میاں مشتاق نائب صدرصباء صدیقی اور مسرت نذیر، منیر نظامی ناظر بھی موقع پر موجود تھے۔ ڈیرہ غازی خان سے سٹی رپورٹر کے مطابقڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعیدنے سنٹرل جیل میں ای سہولت روم کا افتتاح کیا. اس موقع پرسینئر سول جج محمد جنید اقبال جوئیہ، سول جج فرح نور، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ بھی موجود تھے.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بتایاگیا کہ سہولت روم کے ذریعے موجودہ حالات کے پیش نظر ملزمان کو کمپیوٹر انٹر نیٹ پرسکائپ، زوم، ایمو سافٹ وئیر کے ذریعے آ ن لائن معزز عدالتوں کے جج صاحبا ن کے روبرو پیش کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ موجودہ حالات میں کرونا وائرس جیسی موذی وبا ء سے بچاؤاور سکیورٹی کو یقینی بنایاجاسکے۔
افتتاح