عوام نے کرونا وائرس کو سنجیدہ نہ لیاتو حالات بگڑ جائیں گے، میاں شفیع محمد

  عوام نے کرونا وائرس کو سنجیدہ نہ لیاتو حالات بگڑ جائیں گے، میاں شفیع محمد

  

خان پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے. میاں شفیع محمد نے رانا سدھیر احمد کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اگر کرونا وائرس کو سنجیدہ نہ لیا (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

تو حالات مزید بگڑ جائیں گے اور حکومت کو پھر سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔انہوں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار ملکی حالات سے بخوبی واقف ہیں اور دن رات کام کر رہے ہیں۔عوام کو بھی بھر پور ساتھ دینا چاہیے۔رمضان کے مبارک مہینے میں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ پاک اس بیماری سے اپنے ملک کو نجات عطا فرمائے اس موقع پر مشرف خان جتوئی سابق چیرمین،ڈاکٹر فیصل جمیل تحصیل صدرپی ٹی آئی،رازق خان جتوئی سابق کونسلر،جام ندیم اختر ایم ڈی سٹی ہوٹل،ڈاکٹر ارشاد ندیم سینئر میڈیکل آفیسر الطاف آئی ہسپتال،جام محمد خالد،جہانگیر احمد،رانا محمد ندیم، رانا سراج احمد بھی موجود تھے۔

شفیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -