پشاور میں لاک ڈاؤن کے باوجود تعمیر اتی کام دھڑلے سے جاری

پشاور میں لاک ڈاؤن کے باوجود تعمیر اتی کام دھڑلے سے جاری

  

پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں لاک ڈاون کے باوجود نواحی علاقوں تعمیراتی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مزدور بغیر کسی اختیاطی تدابیر پر عمل درآمد کام میں مصروف رہتے ہے اور سماجی فاصلہ کا خیال بھی نہیں رکھتے جسکی وجہ سے علاقہ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور علاقہ مکین بھی اس حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے مگر ضلعی انظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے پشاور کے مضافاتی علاقہ ریگی ماڈل ٹاون میں لاک ڈاون اور دفعہ 144کے باوجود مزدور مختلف علاقوں سے ٹاون آتے ہے اورٹاون میں تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہے جبکہ تعمیراتی کام کیلئے آنے ولے مزدور اختیاطی تدابیر بھی نہیں برتے جسکی وجہ سے علاقہ میں کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے اور علاقہ مکین بھی اس حوالے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ کی اس حوالے پر اسرار خاموشی انکی غیر سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے دوسری جانب ابھی تک علاقہ میں جراثیم کش پرے تک نہیں کیا گیا علاقہ مکینوں نے اس سارے صورت حال پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمو خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -