صوابی،ٹریفک حادثے اور فائرنگ کے زخمی نوجوان چل بسے

صوابی،ٹریفک حادثے اور فائرنگ کے زخمی نوجوان چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) ٹریفک حادثے اور فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے نوجوان زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسے فواد خان سکنہ مانیری پایاں گذشتہ روز موٹر سائیکل کے حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔اسی طرح موضع کالو خان میں گذشتہ رات فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان عالمگیر سکنہ کرنل شیر کلے بھی زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں چل بسے دونوں کی نماز جنازہ بدھ کے روز ادا کر دی گئی۔