تخت بھائی،ڈینٹل کلینکس کرونا وائرس سے متاثر،آئسولیٹ

تخت بھائی،ڈینٹل کلینکس کرونا وائرس سے متاثر،آئسولیٹ

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات ڈینٹل ٹیکنیشن کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت انے کے بعد ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ان کے گھر اور ہسپتال کالونی میں حفاظتی اقدامات کے تحت سپرے کیا گیا اور انکے اہلحانہ سے ٹیسٹ کے لئے نمونے بھی حاصل کر لئے تفصیلات کے مطابق تخت بھائی ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈینٹل ٹیکنشن برہان الدین کو تین دنوں سے بخار کی تکلیف تھی دو دن قبل ان سے کرونا وائرس کی شک کی بنیاد پر ان کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت ایا جنہیں فوری طور ایم ایس تخت بھائی ہسپتال ڈاکٹر کچکول خان نے مردان ائسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا جبکہ ان کے گھرانے کے دیگر افراد سے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کر لئے حفاظتی اقدامات کے تحت ٹی ایم ائے تخت بھائی نے ان کے گھر کے علاوہ پورے ہسپیال کالونی میں سپرے کر دیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -