کورونا سے مزید 16افراد جاں بحق، 502نئے کیسز رپورٹ، امریکہ میں 24گھنٹوں میں 2500اموات

  کورونا سے مزید 16افراد جاں بحق، 502نئے کیسز رپورٹ، امریکہ میں 24گھنٹوں میں ...

  

اسلام آباد، کراچی، لاہور (ستاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا وائرس سے بدھ کے روز مزید 8 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 335 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15289 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 114 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ اور پنجاب میں 100،100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بروز بدھ ملک بھر سے کورونا کے مزید 502 کیسز سامنے آئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 404 کیسز 8 ہلاکتیں، اسلام آباد 36 اور بلوچستان سے اب تک 62 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔صوبے میں کورونا کے مزید 404 کیسز رپورٹ ہوئے اور 8 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5695 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کل 100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 208 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1169 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 36 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 297 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا کے مزید 62 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 915 ہوگئی ہے جب کہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہے۔محکمہ صحت نے بتایا کہ بلوچستان میں سب سیزیادہ 646کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 177 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔آزاد کشمیر سے منگل کو کورونا کے مزید 6 کیسز سامنے ا?ئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق ا?زاد کشمیر میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔

پاکستان ہلاکتیں

امریکا میں ایک بار پھر کورونا سے اموات میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2500 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 59 ہزار 266 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 756 تک پہنچ گئی ہے جو دنیا بھر کے مجموعی کیسز کا ایک تہائی ہے۔اٹلی میں عالمگیر وبا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 359 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسپین میں 23 ہزار 822 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔فرانس میں بھی 23 ہزار 660 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم فرانسیسی حکومت نے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کے ساتھ 11 مئی سے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔جرمنی میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا چکی ہے تاہم وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔آزربائیجان نے اپنی سرحدیں 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ترکی نے بھی 3000 اموات کے بعد اسکولوں کو مئی کے آخر تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔روس میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 نئی ہلاکتیں اور 5 ہزار 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔برازیل میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی 73 ہزار 235 تک پہنچ گئی ہے۔برطانیہ میں وبا سے اموات کی تعداد ساڑھے 21 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ بیلجیم میں 7 ہزار 331 اور نیدرلینڈ میں 4 ہزار 566 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 187 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 31 لاکھ 47 ہزار 626 ہو چکی ہے جس میں سے 9 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔بھارت میں کرونا سے ہلاکتیں ایک ہزار سے متجاوز، 47 اہلکاروں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے بھارت میں کرونا وائرس سے ایک روز کے دوران سب سے زیادہ 73 اموات ہوئی ہیں۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ صحت نے بتایاکہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہزار 332 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک ایک ہزار سات افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -