فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، سٹاف ہمارا قیمتی سرمایہ،ڈاکٹر عرفان اللہ خان، قرنطینہ میں کام کرنیوالوں کیلئے حفاظتی سامان سی ای او ہیلتھ محبت علی چوہدری کے حوالے

فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، سٹاف ہمارا قیمتی سرمایہ،ڈاکٹر عرفان اللہ ...

  

جام پور (نامہ نگار)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسویسی ایشن راجن پور کے صدر نے قرطینہ سنٹر پر کام کرنے(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

والے ڈاکٹروں اور دیگر سٹا ف کو محفوظ کرنے کے لیے حفاظتی سامان سی ای او ہیلتھ راجن پور کے حوالہ کر دیا۔ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر ہمارے ملک اور علاقے کا سرمایہ ہیں۔ صوبہ بھر میں ڈاکٹروں او ر دیگر سٹاف میں حفاظتی سامان تقسیم کیا جاچکا ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن راجن پور کے صدر ڈاکتر عرفان اللہ خان نے پی پی کٹ اور گلاوز۔ ایک سو پر مشتمل ماسک سامان سی ای او ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر محبت علی چوہدری کے حوالہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضی گورمانی اورڈاکٹر نجم الدین لاڑ ودیگر موجود تھے۔ڈاکٹر عرفان اللہ خان نے کہا کہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹر اور پیرمیڈیکل سٹاف ہمار ا قیمتی سرمایہ ہیں۔ سی ای او ہیلتھ کی کامیاب پالیسوں اور حکمت علی کی وجہ سے راجن پور کی تمام ہسپتالوں میں حفاظتی سامان موجود ہے۔ پولیو کی طرح۔کروانا وائرس ے راجن پور پاک ہے۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسویسی ایشن نے صوبہ بھر کی ہسپتالوں اور قرطینہ سنٹروں پر عملہ میں حفاظتی سامان فراہم کیا ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبت علی چوہدری نے بتایا کہ فاضل پور میں قائم قرطینہ سنٹر میں زیر علاج مریضوں کو بہترین کھانا اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -