یونین کونسلوں کی حیثیت ختم، اختیارات ایڈمنسٹریٹرز،چیف افسروں کے حوالے،مراسلہ روانہ

یونین کونسلوں کی حیثیت ختم، اختیارات ایڈمنسٹریٹرز،چیف افسروں کے ...

  

جام پور (نامہ نگار) سیکرٹری بلدیات نے تمام یونین کونسلوں کی حثیت کو ختم کر دیا ہے۔ اب اختیارات ایڈمنسٹریٹروں اور چیف افسران کو دے دیا ہے۔ پنجاب کی تین ہزار(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

چارسو چون یونین کونسلوں کو فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات جاوید احمد قاضی کے حکم کے مطابق پنجاب بھر کے چھتیس اضلاع کی تین ہزار چارسو چون یو نین کونسلوں کو ختم کرتے ہوئے چار سو پچپن اداروں کے حوالہ کر دیا ہے۔ ۔ اب پیدائش۔ اموات۔ اور دیگر سرٹفیکیٹ یونین کونسل کی بجائے ایڈمنسٹریٹر اور چیف افسران جاری کریں گے۔ صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں اور چیف افسران کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مراسلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -