لودھراں:احساس کفالت پروگرام میں لوٹ مار، کاؤنٹر کلرک گرفتار

    لودھراں:احساس کفالت پروگرام میں لوٹ مار، کاؤنٹر کلرک گرفتار

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)ضلعی پولیس نے احساس کفالت پروگرام میں مستحقین سے لوٹ مار کرنے پر ایکشن لے لیا احساس کفالت پروگرام کے 12 ہزار پر ناجائز(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

100 روپے لینے پر کاؤنٹر کلرک گرفتار، کرلیاگیا۔ترجمان پو لیس کے مطابق پٹھان والہ کے فیاض سے کاؤنٹر کلرک کامرس کالج راشد نے رقم دے کر 100 روپے وصول کئے فیاض کے استفسار پر کہا کہ کٹوتی چارجز ہیں جس پر تھانہ سٹی پو لیس نے را شد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ کسی لاچار و غریب کا حق کوئی ملازم نہیں مارسکتا ا نہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کیلئے ضلعی پولیس مکمل چوکس ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -