کوٹ ادو: شیخ عمر روڈ کی تعمیر شروع عوام کا میاں شبیر علی قریشی کو خراج تحسین
مظفرگڑھ (نامہ نگار)وزیر مملکت برائے ھاوسنگ اینڈ ورکس میاں شبیر علی قریشی نے کوٹ ادو کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
ادو میں گزشتہ 18 سال سے میاں شبیر علی قریشی کے آبائی گھر کو جانے والی شیخ عمر روڈ کی انتہائی خستہ حالت کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی تکلیف اور پریشانی کا سامنا تھا بارشوں کے سیزن میں اس روڈ سے گزرنا محال میں جاتا تھا ٹریفک جام معمول بن چکا تھا طاھر عباس،ظفرگرمانی،اطہر،جاوید اور متعدد دیگر اھالیان علاقہ نے بتایا کہ وزیر مملکت برائے ھاوسنگ اینڈ ورکس اور مقامی ایم این اے میاں شبیر علی قریشی نے 2018 کے انتخابات میں اس سڑک کو تعمیر کرانے کا وعدہ کیا تھا جو انھوں نے پورا کر دیا ھے اور اس سڑک کی تعمیر اب شروع ھو چکی ھے انھوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی انتخابات میں امیدوار اس سڑک کی تعمیر کا وعدہ تو کرتے رھے مگر کسی نے وعدہ پورا نہیں کیا جبکہ میاں شبیر علی قریشی نے الیکشن جیتنے کے بعد 2 سال کے اندر وعدہ پورا کر دیا ھے اور کارپٹ روڈ کی تعمیر شروع کرا دی ھے۔
خراج تحسین