راکھی گاج، چیک پوسٹ پرٹرک کی تلاش بھارتی چھالیہ، کٹگا کی بھاری مقدار برآمد

  راکھی گاج، چیک پوسٹ پرٹرک کی تلاش بھارتی چھالیہ، کٹگا کی بھاری مقدار برآمد

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) بارڈر ملٹری پولیس راکھی گاج نے، بلوچستان سے پنجاب آنے والے سیب کے ٹرک سے بھارتی چھالیہ گٹکا کی بھاری مقدار برآمدکر لی(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او در محمد خان لغاری نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم ایڈیشنل ایس ایچ او یٰسین اعجاز لغاری، حکیم خان سمیت دیگر کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والے ٹرک سے کروڑوں روپے کا نان کسٹم پیڈ چھالیہ گٹکا برآمد کر کے سامان اپنی تحویل میں لے لیا ہے جسکو قانونی پروسیس مکمل کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا چھالیہ گٹکا سیب کی پیٹیوں کے نیچے چھپایا گیا تھاکمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس کی ہدایت پر بلوچستان سے پنجاب آنے جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے سمگلنگ کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائیاں جاری ہیں اسمگلروں کی سرپرستی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

چھالیہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -