پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن وفد کی حنیف خان پتافی سے ملاقات

  پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن وفد کی حنیف خان پتافی سے ملاقات

  

ڈیرہ،دراہمہ (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر، نامہ نگار)پنجاب نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی. (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

تفصیلات کے مطابق پیف سکولز کی تین ماہ سے بند تنخواہوں اور دیگر مسائل پر بریفنگ دینے کے لئے ضیاء السلام زاہد قریشی مرکزی چیئرمین ایپسا، ایاز خان پتافی اور ضلعی صدر شفقت بلال نے حنیف خان پتافی سے ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں وفد کے سربراہ ضیاء السلام زاہد قریشی نے انہیں بتایا کہ اس وقت پیف سکولز میں 4 لاکھ اساتذہ کام کررہے ہیں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سکولز مالکان اپنے اساتذہ کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہیں جس سے لاکھوں اساتذہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں وہ شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہیں، کرونا کی وجہ تمام اساتذہ پر مزید ذہنی دباؤ ہے، 4 لاکھ اساتذہ میں 73فیصد اساتذہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اگر فوری فنڈز جاری نہ کئے گئے تو 4لاکھ اساتذہ کا سلسلہ روزگار ختم ہو سکتا ہے اور اس کے ساتھ ہزاروں سکولز بھی بند ہو سکتے ہیں جس پر مشیر صحت کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وسیب جنوبی پنجاب سمیت پورے پنجاب کے اساتذہ کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیں گے ان اساتذہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا آج ہونے والی کابینہ میٹنگ میں پیف سکولز کے مسائل کے فوری حل کیلئے جنوبی پنجاب کے اساتذہ کی بھرپور نمائندگی کروں گا ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان کا خواب تعلیم یافتہ پنجاب ہے ہماری حکومت تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے بھر پور کام کررہی ہے پیف سکولز شرح خواندگی میں اضافے اور معیار تعلیم کو بہتر کرنے کیلئے ایک. اچھا کردار ادا کر رہے ہیں ان کاکہنا تھا کہ پنجاب کے تمام. اساتذہ کے نام ان کا پیغام. ہے کہ وہ اپنے اپنے رہائشی علاقوں میں طلبہ اور والدین کو کرونا سے بچنے کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں تندرست اور تعلیم یافتہ معاشرہ بنانے میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -