کرونا معاملہ،مہنگائی،حکومت حالات کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، سعید خان مینس
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)مسلم لیگی راہنماسابق سپیکرپنجاب اسمبلی سعیداحمدخان منیس نے کہاہے کہ کابینہ میں ردوبدل اوراکھاڑپچھاڑسے اب حکومتی خدوخال(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
واضح ہوناشروع ہوچکے ہیں۔کوروناوائرس کی آڑمیں ملک کوآئی ایم ایف کے ہاتھ گروی رکھ دیاگیاہے آئی ایم ایف اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کررہی ہے۔وہ گزشتہ روزاپنی رہائش گاہ پرگفتگوکررہے تھے۔اس موقع پرسابق صوبائی وزیرآصف سعیدمنیس،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل عاصم سعیدمنیس،حاجی اقبال خان منیس،میاں فرحان مترو،سیدالطاف حسین شاہ،افضل خان شگو،چودھری ظفاقبال،ملک افضل ویہہ ودیگربھی موجودتھے۔سعیداحمدخان منیس کاکہناتھاکہ حکومت پہلے دن سے لے کراب تک مہنگائی پرقابوپانے میں ناکام چلی رہی آرہی تھی لیکن کورونالاک ڈاؤن کے نتیجہ میں مہنگائی ایسی بے لگام ہوئی ہے کہ ہرطبقہ کی چیخیں نکل رہی ہیں مہنگائی مافیاپوری طرح حاوی چکاہے جبکہ حکومت اس پرکنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہورہی ہے ان کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف کی طرف سے آئے روزجوہدایات حکومت کومل رہی ہیں حکومت ان پرعملدرآمدکرنے پرمجبورہے ان اقدامات سے مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگاعوام موجودہ صورتحال کی وجہ سے بدترین مشکلات سے دوچارہے جبکہ عوام کوریلیف فراہم کرنے میں حکومتی اقدامات اونٹ کے منہ زیرہ دینے کے برابرہیں ان کاکہناتھاکہ کابینہ میں موجودہ دنوں میں کی جانے والی تبدیلیوں سے واضح ہوناشروع ہوگیاہے کہ ملک میں اصل اقتدارکس کاہے ان حالات میں پی ٹی آئی کے سنجیدہ طبقے بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
سعید خان