گگومنڈی:ڈاکوؤں کی گھرمیں لوٹ مار، مزاحمت پربزرگ قتل

      گگومنڈی:ڈاکوؤں کی گھرمیں لوٹ مار، مزاحمت پربزرگ قتل

  

گگو مندی(نامہ نگار)نا معلوم ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 80سالہ شخص کو قتل کر دیا بچوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے لاش کو آر ایچ سی گگو منڈی منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نا معلوم ڈاکو نواحی گاؤں 243۔ای بی کے رہائشی 80سالہ بزرگ غلام عباس کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے اور غلام عباس کو جگا کر کمرے میں لے جا کر مال حوالے کرنے کے لیے کہا لیکن اس کی(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا بعد ازاں ڈاکوؤں نے دوسرے کمرے میں جا کر غلام عباس کی بھانجی بشریٰ پروین جس کا خاوند بسلسلہ روز گار ملائشیا گیا ہوا ہے اس کے کمسن بچے پر پستول تان کر یرغمال بنا لیا اور کہا کہ جو حشر تمہارے ماموں کا کیا ہے تمہارے بچوں کے ساتھ بھی کریں گے جس پر بشریٰ بی بی نے گھر میں موجود ساڑھے تین لاکھ روپے جو زمین کے ٹھیکہ کے آئے تھے اور17تولہ طلائی زیورات ڈاکوؤں کے حوالے کر دیئے اور ڈاکو لوٹ کے مال کے ساتھ فرار ہو گئے واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے رُورل ہیلتھ سنٹر گگو منڈی منتقل کر دی ہے۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -