مہمند پولیس نے 73 کنال اراضی پر کھڑی پوست کی فصل تلف کر دی

مہمند پولیس نے 73 کنال اراضی پر کھڑی پوست کی فصل تلف کر دی

  

مہمند () مہمند، مہمند پولیس اور مقامی لوگوں نے رضاء کارانہ طور پر 73 کنال اراضی پر کھڑی پوست کی فصل تلف کر لی،تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں ڈی پی او مہمند کی ہدایت پر رمضان المبارک میں بھی منشیات کے خلاف کاروائی جاری رکھی گئی ہے۔ مہمند پولیس کی پوست تلفی آپریشن کے دوران گزشتہ روز اپر پڑانگ غار کے علاقوں تاترین اور شنہ تیگا میں 73 کنال اراضی پر کاشت کردہ پوست کی فصل مقامی لوگوں نے رضاء کارانہ طور پر مہمند پولیس کے ساتھ مل کر تلف کر دیا۔ یاد رہے کہ یہ مہم آر پی اومردان ریجن شیر اکبر خان اور ڈی پی او مہمند فضل احمد جان کے زیر نگرانی 24 روز سے جاری ہے۔ جس میں اب تک مجموعی طور پر 3926 کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کی فصل کو تلف کیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -