ملتان سمیت مختلف شہروں میں کمرشل مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتیں قائم کرنیکی منظور ی

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں کمرشل مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتیں قائم کرنیکی ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے انصاف کی بروقت فراہمی کے حوالے سے ایک اور بڑا فیصلہ کردیا ہے۔ملتان، فیصل آباد، لاہور،گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات سننے والی عدالتوں میں کمرشل مقدمات کی سماعت ہوگی۔چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے متعلقہ سیشن ججز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ملتان(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

اور صوبے کے دیگر شہروں میں کمرشل مقدمات کی سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -