چارسدہ میں ملزموں سے روابط رکھنے کی پاداش میں 2اے ایس آئیز 5اہلکار معطل

  چارسدہ میں ملزموں سے روابط رکھنے کی پاداش میں 2اے ایس آئیز 5اہلکار معطل

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط رکھنے پر 2اے ایس آئی سمیت 5 پولیس اہلکار معطل۔ معطل اہلکاروں کو فوری طور پر پولیس لائن حاضر ہونے کے احکامات جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے جرائم پیشہ افراد سے روابط رکھنے کے پاداش میں 2اے ایس آئی سمیت 5 پولیس اہلکار معطل کر دیے۔ معطل اہلکاروں میں تنگی سرکل کے اے ایس آئی راحیل خان تھانہ تنگی انوسٹی گیشن ونگ، اے ایس آئی ارشد خان چوکی انچارج جیندی، تحمیدمحرر چوکی گنڈھیری، کانسٹبل وصال اورچوکی جیندی پولیس وین ڈرائیور ارشاد علی شامل ہیں۔تمام معطل اہلکاروں کو فوری طور پر لائن حاضری کے احکامات جاری کر دیئے۔ تمام معطل اہلکاروں کے خلاف ڈی ایس پی تنگی خالد خان کی نگرانی میں انکوائری شروع کر دی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -