متحدہ عرب امارات اورولی عہد کی طرف سے راجن پور کے مستحق افراد میں آٹا تقسیم

    متحدہ عرب امارات اورولی عہد کی طرف سے راجن پور کے مستحق افراد میں آٹا ...

  

راجن پور(نا مہ نگار ) متحدہ عرب امارات حکومت اور ولی عہد شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی جانب سے ضلع راجن پور(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کے مستحق،غریب نادار خاندانوں میں آٹے کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیامتحدہ عرب امارات حکومت اور ولی عہدشیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی جانب سے ہر ماہ رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر غریب افراد میں آٹے کی تقسیم کی جاتی یے۔ متحدہ عرب امارات کے نمائندہ میجر (ر) زاہد خان اورسپروائزر کمال احمد کی زیر نگرانی راجن پور کے نواحی علاقہ آسنی میں آٹاکی تقسیم جاری ہے کورونا وائرس سے بچاو اور حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو 6 فٹ کے فاصلے پر بیٹھا کر نظم و ضبط کے ساتھ مفلس اور نادار غرباء کو آٹا دیا جا رہا ہے متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے نمائندہ خصوصی میجر زاہد خان اور سپروائزر کمال احمد کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت کے ولی عہد شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی جانب سے مستحق غریب نادار افراد میں یہ آٹا ماہ رمضان کے پورے مہینے تقسیم کیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -