صوبائی مشیر عبدالحئی دستی کا سلطان کالونی میں قائم گندم خریداری مرکز کا دورہ

  صوبائی مشیر عبدالحئی دستی کا سلطان کالونی میں قائم گندم خریداری مرکز کا ...

  

مظفر گڑھ(نامہ نگار)صوبائی مشیر برائے زارعت عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ صو بہ کے کاشتکاروں کو معا شی طور پر مستحکم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کسانوں سے گندم کا (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

آخری دانہ تک خرید کر ے گی۔ یہ با ت انہوں نے سلطان کالونی میں قائم گندم خریداری مرکز کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مراکز سے کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے اور نہ ہی اضافی گندم وصول کی جائے۔باردانہ کی تقسیم کو فوری مکمل کیا جائے تاکہ گندم کی خریداری کا ہدف جلد سے جلد مکمل ہو سکے صو بائی مشیر نے ہدایت کی کہ گندم خریداری مراکز پر گندم لے کر آنے والی ٹرالیوں کو زیادہ دیر انتظار نہ کرایا جائے ان کو فوری طور پر اَن لو ڈ کیا جئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن کاشتکاروں کی گندم مراکز میں پہنچ گئی ہے ان کو رقم کی فوری ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کو تاہی یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی مشیر برائے زراعت عبدالحئی خان دستی نے مرکز میں آنے والی گندم کی بوری کا وزن بھی چیک کیا.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -