ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف کادربارسخی سرور کادورہ، کمشنر ڈیرہ سے بھی ملاقات

  ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف کادربارسخی سرور کادورہ، کمشنر ڈیرہ سے بھی ملاقات

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت سلطان المعروف سخی سرور ؒ کے مزار، زائرین کمپلیکس سمیت محکمہ اوقاف کے منجمد کیے گئے ترقیاتی منصوبوں (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

کو بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال نے ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر اطہر مسعودکی ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کو ضروری کارروائی کی تکمیل کے بعد کنسٹرکشن ورک کی اجازت دے دی. دریں اثنا ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. انہوں نے دربار حضرت سخی سرور ؒ اور کمپلیکس کے دورہ کے بعد کمشنر ساجد ظفر ڈال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی. کمشنر نے کہاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی وجہ سے دربار اور مسجد کو عارضی طو رپر زائرین کیلئے بند کردیاگیا تاہم کنسٹرکش ورک کی اجازت دی جاسکتی ہے. لیبر کے علاوہ غیر متعلقہ افراد اور زائرین کا دربار کی حدود میں داخلہ بدستور بند رہے گا.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -