دبئی سے دوپروازوں کی ملتان آمد ائیر پورٹ پرمسافروں کی رجسٹریشن ،88افراد قرنطینہ،50مسافرہوٹل منتقل

  دبئی سے دوپروازوں کی ملتان آمد ائیر پورٹ پرمسافروں کی رجسٹریشن ،88افراد ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز دوبئی سے آنیوالی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے 284 مسافر ملتان پہنچے۔ڈپٹی(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

کمشنر عامر خٹک نے ائر پورٹ پر مسافروں کا خیر مقدم کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی اوراسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر احمد رضا بھی انکے ہمراہ تھے۔محکمہ صحت کی طرف سے تمام مسافروں کی ائرپورٹ پر رجسٹریشن کی گئی۔پہلی فلائٹ کے ذریعے 141 مسافر ملتان پہنچے۔88 مسافروں کو لیبر کمپلیکس قرنطینہ مرکز اور 50 مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ 3 مسافروں کو نشتر ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔دوبء سے آنیوالی پرواز میں ایک میت بھی ملتان پہنچی۔دوبئی میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں نوجوان کی موت واقع ہو گئی تھی۔نوجوان کی ڈیڈ باڈی اس کی والدہ لیکر ملتان پہنچی تھی۔خاتون کا ٹیسٹ سیمپل لینے کے بعد اسے میت کے ہمراہ حافظ آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔دوسری فلائٹ میں 143 مسافر دوبئی سے ملتان پہنچے تھے جن میں سے 62 مسافروں کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوبئی سے آنیوالی دوسری پرواز سے بھی ایک ڈیڈ باڈی لائی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -