جرائم کیخلاف پولیس فیلڈ فورس کا کردار انتہائی اہم،و سیم احمدخان

  جرائم کیخلاف پولیس فیلڈ فورس کا کردار انتہائی اہم،و سیم احمدخان

  

ملتان (نیو ز رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ پولیس فیلڈ فورس جرائم کے خلاف جنگ کے ساتھ کرونا وائرس کے خلاف بھی ہراول دستے(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

کا کردار ادا کررہی ہے اس کڑے وقت میں پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن کے تمام درجہ چہارم اور حوالدار رینک تک کے اہکاروں کو گھر کا راشن فراہم کیا جارہا ہے تاکہ لاک ڈاؤن میں انکی کفالت کی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آر پی او آفس میں دوسرے روز بھی پولیس ملازمین میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم اور اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید بھی موجود تھیں ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پنجاب شعیب دستگیر کے وڑن کے مطابق پولیس فورس کی ویلفیئر کے ذریعے ان کی کارکردگی میں بہتری لائی جارہی ہے پولیس کی سخت دیوٹی سرانجام دینے والے اہکار اس محکمے کی عزت کا باعث ہیں انکی فلاح و بہبود کوئی احسان نہیں بلکہ ہماری ذمہ داری ہے۔وسیم احمد خان نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے پولیس لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرارہی ہے جبکہ مساجد میں بھی مکمل حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں اس صورتحال میں عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ حکومت سے تعاون کریں اور گھروں تک محدود رہیں تاکہ اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔بعد ازاں ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم نے بھی پولیس اہکاروں میں راشن تقسیم کیا۔

ترجمان ریجنل پولیس ملتان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -