ڈیرہ،راجن پور: قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنیکا فیصلہ

  ڈیرہ،راجن پور: قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنیکا فیصلہ

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ڈیرہ غازی خان اور ارجنپور اضلاع کے قبائلی علاقوں میں سولر ٹیوب ویل،کنویں،منی ڈیمز،پانی کے ذخائر اور سلٹ ٹریپ سٹرکچر (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

کے تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔27 ترقیاتی منصوبوں پر دو کروڑ دو لاکھ 77 ہزار روپے خرچ ہوں گے.منصوبوں کیلئے 80 فیصد حکومت اور 20 فیصد کمیونٹی شیئر دے گی. منصوبوں کی منظوری کمشنرڈیرہ غازیخان و پراجیکٹ ڈائریکٹر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 42 ویں سکروٹنی اور اپروول کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں قائمقام کمانڈنٹ بی ایم پی سمیع اللہ فاروق، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اشفاق الرحمن، کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ آفتا ب احمد ملک، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے سی ا ی اوز ایجوکیشن شمشیر احمد، ثناء اللہ سرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین سمیت دیگر افسران موجود تھے.کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ کمیونٹی سے 20 فیصدشیئر لینے کا مقصد اثاثوں کی حفاظت کی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔قبائلیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی احسن اقدام ہے۔ٹیوب ویل کا پانی پینے اور آبپاشی سمیت دیگر مقاصد میں استعمال ہوگا۔پانی کا باقاعدہ ٹیسٹ لیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں صاف پانی کا فقدان ہے، ان سکیموں کی تکمیل سے پانی کی انسانی ضروریات پوری ہوں گی اور آبپاشی کرکے پھل،سبزیاں اور اجناس کاشت کی جاسکیں گے جس سے علاقہ میں زرعی انقلاب آئے گا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے ٹی اے ڈی پی کے تحت پہلے سے جاری اور زیرتکمیل منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -