مظفرگڑھ:پسماندہ علاقوں کیلئے114ترقیاتی سکیمیں منظور، تیاریاں شروع
مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ،سپیشل رپورٹر) محکمہ لوکل گورنمنٹ مظفرگڑھ نے اراکینِ اسمبلیوں کی نشاندھی پر 95 کروڑ مالیت سے 114 ترقیاتی منصوبوں پر ٹینڈر طلب(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
کر لئے ہیں اوپن میرٹ پالیسی اور پیپرا رولز کے مطابق ٹینڈرنگ کے شفاف عمل سے 114 ترقیاتی سکیموں پر 1860 ٹینڈر فارم فروختگی سے سرکاری فیسوں کی مد میں ایک کروڑ چھیاسی لاکھ روپے جمع ہوئے، ضلع مظفرگڑھ میں اراکین اسمبلیوں کی نشاندھی پر پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے 95 کروڑ کی لاگت سے 114 ترقیاتی سکیمیں منظور کی گئی ہیں ان ترقیاتی منصوبہ جات کے ٹینڈرز کی شفاف نیلامی کے لئے ایکسئن لوکل گورنمنٹ ڈیرہ غازی خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ انجینئر اللہ وسایا خان نے ٹینڈرز میں شرکت کرنے والی تمام فرمز کو انکی درخواستوں کے مطابق ٹینڈر فارم جاری کر دیئے ہیں جبکہ ٹینڈر فیس کی مد میں پنجاب حکومت کو 1 کروڑ 86 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے پہلی بار مختلف فرمز کی جانب سے محکمے کو دی گئی بنک کال ڈیپازٹ کی تصدیق کا عمل شروع کیا گیا ہے اس بارے میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مطابق جس ٹھیکیدار یا فرم کی کال ڈیپازٹ کی تصدیق نہ ہوئی اسے ٹینڈر نیلامی کے عمل سے باہر کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی ٹینڈر نیلامی کے عمل میں شامل تمام تعمیراتی فرموں کو ٹینڈر فارم آج جاری کئے جائینگے جبکہ 2 مئی کو تمام ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر اوپنگ کمیٹی کی موجودگی میں اوپن ہونگے