قائد انہ صلاحیتیں پیداکرنے کیلئے کتب بینی لازم وملزوم،ڈاکٹراطہر محبوب

    قائد انہ صلاحیتیں پیداکرنے کیلئے کتب بینی لازم وملزوم،ڈاکٹراطہر محبوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر منعقد ہونے والے آن لائن سیمینار میں ملکی اور بین الاقوامی ماہرین نے بتایا کہ یونیسکو کے زیر اہتمام (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

منائے جانے والے اس عالمی دن کا مقصد مطالعہ کتب، تصنیف وتالیف اور کاپی رائٹ کو اُجاگر کرنا ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایک علم دوست معاشرے میں کتاب بینی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈرز ہی لیڈرز بنتے ہیں، یعنی قائدانہ صلاحیت پیدا کرنے کے لیے کتب بینی لازم وملزوم ہے۔ کتب نہ صرف ہمارے علم میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ کردار سازی میں بھی اہم کردار کی حامل ہیں۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ کتابوں اور لائبریریوں کی اہمیت کا ادراک کیا جائے۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے کہا کہ مطالعے کی عادت ڈالیں اور کتاب بینی کے کلچر کو فروغ دیں۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشن کی صدر پروفیسر ڈاکٹر کرسٹائن مکینزی نے اپنے پیغا م میں مصنفین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی تصانیف کے ذریعے انسان کی سماجی ا ور ثقافتی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ کتب بینی سے ہی ہم دوسری دنیاؤں تک رسائی حاصل کرتے ہیں، دوسروں کے تجربات اور ذہنی خیالات سے اپنی علمی آبیاری کرتے ہیں۔ معروف براڈ کاسٹر اور سکالر پروفیسر رضا علی عابدی نے اپنے پیغا م میں کہا کہ مصنفین اپنی زندگی کے مشاہدات اور تجربات سے نسلوں کے افکار تشکیل دیتے ہیں۔ انہوں نے کاپی رائٹ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی چیئرپرسن شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس نے معاشرے میں جدت لانے کے لیے کتابوں کی اہمیت واضح کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کتب بینی پر توجہ مبذول کرے تاکہ اُن کی تخلیقی صلاحیتیں بہتر ہو ں۔ انہوں نے کہا کہ COVID-19کے موجودہ لاک ڈان میں سماجی دوری کے باوجود ہم کتب بینی سے ایک دوسرے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اطہر محبوب