ملتان، شمع بناسپتی کی طرف سے قلیوں میں راشن تقسیم
ملتان (نمائندہ خصوصی)مسافر ٹرین آپریشن بدستور بند ہونے کے باعث(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
روزی سے محروم ہونے والے قلیوں کی شمع بناسپتی کی جانب سے امداد جاری کردی گئی، احسن رشید مینجنگ ڈائریکٹر شمع بناسپتی کی جانب سے ڈی سی او ریلوے کی سربراہی میں اسٹیشن پر موجود قلیوں میں راشن تقسیم کیا گیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز احسن رشید منیجنگ ڈائریکٹر شمع بناسپتی کی جانب سے ڈویژنل کمرشل آفسیر ریلوے حمید اللہ لاشاری کی سربراہی میں ریلوے اسٹیشن ملتان پر موجود قلیوں میں راشن تقسیم کیا گیا،اس حوالے سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان شعیب عادل کا کہنا تھا اس کڑے وقت میں جب مسافر ٹرین آپریشن بند ہے ایسے میں ہمارے قلی سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ ہے اس وقت میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں حصہ لیں،اس موقع پر قلیوں نے احسن رشید اور ڈی ایس ریلوے شعیب عادل اور ڈ ی سی او ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔