میپکو ٹیموں کا آپریشن،145بجلی چوروں کو رگڑا

  میپکو ٹیموں کا آپریشن،145بجلی چوروں کو رگڑا

  

ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

میں ایک روز میں 145بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ43ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر23لا کھ26 ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔28اپریل 2020ء کو ملتان میں 9گھریلوصارفین کو10296یونٹس چوری کرنے پر 201244روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 19گھریلواورکمرشل صارفین کو19863یونٹس چوری کرنے پر306748روپے جرمانہ،وہاڑی میں 13 گھریلو صارفین کو 11333یونٹس چوری کرنے پر 170889روپے جرمانہ،بہاولپور میں 12گھریلوصارفین کو18476یونٹس چوری کرنے پر300600روپے جرمانہ،ساہیوال میں 13گھریلواورکمرشل صارفین کو9784یونٹس چوری کرنے پر156426روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 13 گھریلو صارفین کو13193یونٹس چوری کرنے پر 192100روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 22گھریلوصارفین کو22096یونٹس چوری کرنے پر311000روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، بہاولنگر میں 29 گھریلو اوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو25482یونٹس چوری کرنے پر445698روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلو صارفین کو12657یونٹس چوری کرنے پر 241565روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -