باسی پکوڑے کھانے سے 5افراد کی حالت خراب

        باسی پکوڑے کھانے سے 5افراد کی حالت خراب

  

رحیم یارخان، لیاقت پور (بیورو رپورٹ، نامہ نگار)پکوڑے کھانے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد کی حالت غیر تفصیل کے مطابق تحصیل لیاقت پور خان پور روڈ کے رہائشی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

ایک ہی گھر کے پانچ افراد دس سالہ ثانیہ بی بی، 30 سالہ حفضہ بی بی، 50 سالہ کلثوم بی بی، 28 سالہ محمدناصر اور 30 سالہ محمدماجد کی گھر میں بنائے گئے پکوڑے کھانے سے اچانک حالت غیر ہو گئی، نیم بیہوشی کی حالت میں اہل محلہ نے ریسکیو 1122 کی مدد سے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پانچوں افرادکی باسی پکوڑے کھانے کے باعث حالت غیر ہو گئی تھی۔

خراب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -