چھوٹو گینگ کے خلاف اغواء، اقدام قتل اور قتل کے دو مختلف کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کے لیے 7 مئی تک ملتوی

  چھوٹو گینگ کے خلاف اغواء، اقدام قتل اور قتل کے دو مختلف کیسوں کی سماعت مزید ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر دو (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

ملتان نے چھوٹو گینگ کے خلاف اغواء، اقدام قتل اور قتل کے دو مختلف کیسز کی سماعت مزید کارروائی کے لیے 7 مئی تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ہڑند راجن پور اور تھانہ بیٹ میر ہزار کی جانب سے دائر کردہ استغاثہ کے مطابق چھوٹو گینگ کے خلاف قتل، اقدام قتل، اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف کیس کی سماعت نیو سینٹرل جیل میں ہوتی ہے۔مزکورہ مقدمات میں ملزمان غلام رسول عرف چھوٹو، خالد عرف خالدی، پیارا، اسحاق اور دیگر افراد شامل ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -