ٹریفک پولیس خانیوال کی لوٹ مار، ریلوے ملازمین کا احتجاج
ملتان(نمائندہ خصوصی)ٹریفک پولیس خانیوال نے غریب(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
ریلوے ملازمین جعلی چالان چٹ دے کرپانچ سوروپے بٹورے لئے۔پانچ سوروپے لینے کے بعدچالان چٹ پھاڑدی۔بتایاجاتاہیمزمل نامی کیرج ویگن معاون جوہیڈٹرین ایگزمینرخانیوال کے تحت کام کرتاہے گزشتہ صبح موٹرسائیکل پرڈیوٹی پرجارہاتھاکہ عزیزآبادریلوے پھاٹک پرآفتاب نامی ٹریفک اہلکارکے ہمراہ موجودتین دیگرٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے اسے روک لیا۔اوراس کاپانچ سوروپے کاچالان کاٹ دیا۔بعدازاں ریلوے ملازم سے پانچ سوروپے وصول کرکے موقع پرہی چالان چٹ پھاڑدی۔ٹریفک پولیس اہلکاروں کی لوٹ مارکی وجہ سے غریب ریلوے ملازم ڈیوٹی سے تاخیرکاشکارہوگیا۔جس پراس کیانچارج نے بھی ناراضگی کااظہارکیا۔اس صورت حال پرکیرج ویگن سٹاف ایسوسی ایشن نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے۔ٹریفک پولیس کے اعلی حکام سے ڈیوٹی پرجانے والے ملازمین کوجعلی چالان رسیدیں کاٹ کردینے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔
احتجاج